تصنیف
حضرت علامہ قاضی عبدالدائم دائمؔ مدظلہ
العالی |
سَیدُالوَرٰی الحمد اللہ - حکومت پاکستان کی جانب سے اوّل انعام یافتہ اردو میں سیرت نگاری کی آگے ہی آگے بڑھتی ہوئی روایت میں ”سیدالورٰی“ بہت ہی وقیع و رفیع اضافہ ہے حفیظ تائبؔ اگر آپ سیرت طیبہ کے تقدس مآب موضوع پر کوئی جذب آمیز کتاب پڑھنا چاہتے ہیں تو ”سیّدالورٰی“ ضرور پڑھیے۔ ایسی کتاب کہیں صدیوں میں منظرِعام پر آتی ہے۔ مولانا محمد صحبت خان کوہاٹی ”سید الورٰی“ کہ اس کا ہر ہر حرف محبتِ رسولﷺ کا احرام باندھے ہوئے ہے۔ محمد اسلم رضوی فکر و تدبر کا حسن---واقعات کی صحت۔ مستند حوالے، معتبر روایات۔ معنی خیزی اور اثر آفرینی، علم و یقیں کی گیرائی، فکر و نظر کی گہرائی---بادہ نوشانِ علم و عرفان کے لئے انمول تحفہ۔ محمد سعداللہ کھتران
طارقؔ سلطان پوری (حسن ابدال) آپ کی تصنیف ”سیّدالورٰی“ کا مطالعہ شبستان محبت و مودّت کے بِسرامیوں کے لئے باعثِ طمانینت، وجہِ فرحتِ جان، سبب ازدِیاد ایمان، ذریعۂ حصولِ رضائے رحمٰن اور ضمانِ خوشنودیئ سیّدانس و جان ہے۔ عبدعاصی و آثم۔ بشیر حسین ناظِم، تمغہ حسنِ
کارگردگی |
|