مجموعہ کلام

1) حضرت علامہ قاضی عبدالدائم دائمؔ مدظلہ العالی

2) جناب قاضی عابد الدائم عابد

سَیدُالبَشَر

الحمداللہ کہ ہمارے شیخ مکرم حضرت علامہ قاضی عبدالدائم دائمؔ مدظلہ‘ العالی کو اللہ تعالیٰ نے جملہ اصناف سخن پر مکمل دسترس عطا فرمائی ہے اور آپ کا کلام حمد و نعت کے علاوہ غزل، نظم، قصائد اور مرثیوں وغیرہ پر بھی مشتمل ہے۔ آئندہ انشاء اللہ ہم آپ کا اب تک سارا کلام ہدیۂ ناظرین کریں گے۔ فی الحال منظوم اسمائے حسنیٰ اور چند نعتیں پیشِ خدمت ہیں۔

نہایت خوشی کی بات ہے کہ آپ کے گرامی قدر صاحبزادہ صاحب بھی نعت کہتے ہیں۔ ان کی بھی کچھ نعتیں اس مجموعے میں شامل کر دی گئی ہیں جو امید ہے کہ بہت پسند کی جائیں گی۔

طالب دعا
صابر شاہ، ارم کالونی، مردان
18 نومبر2005ء