تصنیف

حضرت علامہ قاضی عبدالدائم دائمؔ مدظلہ العالی
خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ، ہری پور ہزارہ

نُقوشِ جاوداں

حضرت اعلیٰ علامہ قاضی عبدالدائم دائمؔ مدظلہ العالی کو اللہ تعالیٰ نے اظہار مافی الضمیرپرجو دسترس عطا فرمائی ہے اور ان کی تحریر و تقریر میں جو تاثیر و چاشنی رکھی ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ ان کے خطابات ہوں یا کتابیں اور مضامین، سب میں اتنی جاذبیت اور دلکشی ہوتی ہے کہ سامعین و قارئین کھو کر رہ جاتے ہیں۔

یہ باتیں ہم مبالغہ آرائی یا جوشِ عقیدت کی بنا پر نہیں کہہ رہے؛بلکہ کتب سیرت کے انعامی مقابلے میں اوّل آنے والی اور عالمی شہرت کی حامل کتاب  ”سیِّدالورٰی“اس پر شاہد ہے۔

متفرق موضوعات پر ایسی بہت سی تحریریں تھیں جو بکھری ہوئی تھیں اور تاحال یکجا شائع نہیں ہوئی تھیں۔ اس طرح کے متعدد مقالات و مضامین کو زیرِ نظر کتاب میں جمع کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے ہر مقالہ اور مضمون علم و خبر اور فکر و نظر کا شہکار ہے؛جبکہ ”جن کا حملہ“اور”کَٹی کی خریداری“فکاہی ادب میں گراں قدر اضافہ ہے۔

بزمِ صدریہ، پتوکی