مزار ِصدرالاولیاء

 

مسجد کی شمالی جانب میں حضرت معظمؒ کا مزار مبارک ہے۔ مسجد کے مغرب میں مزار شریف سے ملحق طلباء کے قرآن پڑھنے کا کمرہ ہے۔ جہاں سے قرآن مجید کی مبارک آوازمزار مقدس پر سنائی دیتی ہے۔ مزار شریف پر غیر شرعی حرکات کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ قرآن مجید رکھے ہوئے ہیں۔ جو قرآن پڑھے، دعا کرے، کر سکتا ہے۔ عجیب سکون ملتا ہے۔

 

یا الٰہی! تا ابد آباد رکھ یہ خانقاہ

 اجتماع مے کشان معرفت کے واسطے

صدقۂ بوسعد احمد پیر صدر الاولیاءؒ

ہے یہ دلکش مے کدہ تعمیر صدر الاولیاءؒ

 

مرا چاک داماں جہاں سِل گیا

اُمیدوں کا غنچہ جہاں کھل گیا

جہاں جو بھی مانگا وہی مل گیا

عطا کا جہاں گرم بازار ہے

 وہ حضرت معظمؒ کا دربار ہے

 

 

خانقاہِ صدریہ
دربار صدرالاولیاء مدرسہ ربانیہ نشست گاہ مہمان خانہ مسجد