مہمان خانہ

 

مہمان خانے کے ایک کمرے میں ناظم خانقاہ کی رہائش ہے جو شب و روز مہمانوں کے قیام و طعام کی خدمت پر مامور ہیں۔لنگر کا ایسا انتظام ہے کہ جو کھانے گھروں میں میسر نہیں، وہ یہاں پیش کئے جاتے ہیں۔ بعض جگہوں پر عام و خاص میں تفاوت ہوتا ہے، یہاں شاہ وگدا ایک کھانا کھاتے ہیں۔ عرس معظمؒ کے موقع پر صرف خورد و نوش کی مد میں لاکھوں کا خرچ ہوتا ہے، جس کا انتظام مخیر حضرات کرتے ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ مدرسہ اور لنگر کے لئے سرکاری مَد سے ایک پیسہ قبول نہیں فرماتے۔

 ناظم خانقاہ کے کمرہ کے ساتھ متصل حضرت اعلیٰ کی وسیع نشست گاہ ہے۔نشست گاہ سے آگے مہمانوں کی رہائش کے لئے کمرے ہیں، جن کے ساتھ ہی واش رومز اور باتھ رومز کا جدید طرز کا بہترین نظام ہے۔

 

 

خانقاہِ صدریہ
دربار صدرالاولیاء مدرسہ ربانیہ نشست گاہ مہمان خانہ مسجد