تصنیف

قاری جاوید اختر صاحب

دورۂ پنجاب - اول

 

محافلِ رُشد و ہِدایت

اور

اہلِ دل کی عقیدت و ارادت
 

 وَلْتَکُنْ مِّنْکُمْ اُمَّۃٌ یَّدْعُوْنَ اِلَی الْخَیْرِ وَیَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنoآیت۱۰۴، سورت،آل عمران۔ (اور ضرور ہونی چاہئے تم میں ایک جماعت جو خیر کی طرف بلائے اچھے کاموں کا حکم کرے اور برے کاموں سے روکے اور یہی لوگ پورے کامیاب ہیں۔) اِس حکم ربانی کی تعمیل اور اپنے والد گرامی شیخ العرب والعجم جناب قاضی محمد صدرالدینؒ کی اتباع میں حضرت اعلیٰ ہر سال پانچ دورے فرماتے ہیں، جن میں سے چار اندرونِ ملک اور ایک بیرونِ ملک ہوتا ہے۔ تین دوروں کی رو داد الحمداللہ چھپ چکی ہے جن میں سے دو راقم الحروف کے مرتب کردہ ہیں اور ایک جناب ندیم مجددی صاحب نے ترتیب دیا ہے۔ اب چوتھے دورے کا احوال لکھنے کی سعادت بھی اللہ کے فضل سے مجھ کو حاصل ہو رہی ہے۔ یہ مبارک دورہ پنجاب کے پانچ اضلاع گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارو وال کے اضلاع پر مشتمل ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحیح رپورٹنگ کی توفیق عطا فرمائے اور سفر کی اس رُوداد کو قارئین کے لئے نافع اور مفید بنائے۔ آمین

قاری جاوید اختر